لسبیلہ: نامعلوم افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Published On 09 May,2025 10:11 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ اوتھل شہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔