فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اغوا کار ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دو نامعلوم ملزم 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے، پولیس کے تعاقب پر ملزموں نے بچی اور موٹر سائیکل پھینک کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، ہے، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔