کراچی: پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی ہونے والے اہلکار واجد ہسپتال منتقلی کے دوران شہید ہو گیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے شہید اہلکار واجد کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار واجد نے انتہائی بہادری اور دلیری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید اہلکار واجد شادی شدہ تھے اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔