پشاور: (دنیا نیوز) بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔
لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادی زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
لیوی فورس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔