لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو مجرموں کو ایک اور مقدمے میں سزا سنا دی گئی

Published On 05 November,2025 04:58 pm

گوجرانوالہ :(دنیا نیوز) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو مجرموں کو ایک اور مقدمے میں سزا سنادی گئی۔

سپیشل جج سنٹرل گوجرانوالہ نے دونوں ملزمان کو 20، 20 سال قید بامشقت اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سزائیں امیگریشن آرڈنینس اور سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت سنائی گئیں، مجرم اللہ دتہ اور محمد ممتاز کو اس سے قبل بھی ایک مقدمہ میں 40 سال قید بامشقت اور 28 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ مجرموں نے شہری کو 25 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی تھی، 2023 میں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔

واضح رہے مقدمہ میں شریک ملزم محمد ممتاز کو قبل ازیں اسی مقدمہ میں 20 سال قید بامشقت اور جرمانہ 14 لاکھ روپے ہو چکا ہے ۔