لاہور ہائیکورٹ انسدادِ سموگ اقدامات سے غیر مطمئن، ڈی سی ذاتی حیثیت میں طلب

Published On 03 November,2025 05:16 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سموگ کےتدارک کیلئے اقدامات پر عدم اطمینان کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہارِ تشویش اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا، عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

عداالت نے رنگ روڈ، ملتان روڈ اور موٹر وے پر بھی کارروائی کا حکم دیا اور سموگ تدارک کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا عندیہ دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی کسی کے خلاف نہیں ، حکومتی رہنمائی کیلئے ہے،یہ عدالت7 سال سے سموگ تدارک پر کام کررہی ہے،شہر میں 70 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ الزام تراشی کے بجائے خود کو درست کرنا ہوگا،بتایا جائے اینٹی سموگ گنز کا کیا فائدہ ہے؟