لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایم اے او کالج کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک رکشہ پر چڑھ گیا اور رکشہ میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، 32 سالہ اقرا زوجہ ساجد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اپنے موجودگی میں مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرایا اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔



