پنجاب اسمبلی کے 34 ویں اجلاس کی پہلی نشست کا ایجنڈا جاری

Published On 02 November,2025 07:04 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 34 ویں اجلاس کی پہلی نشست کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس بروز پیر دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے جب کہ محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔

دورانِ اجلاس ارکان اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، 5 موجودہ التواء کار زیر بحث آئیں گی اور2 آرڈیننس پیش کیے جائیں گے۔

اِسی طرح میں منشیات ترمیمی بل 2025 ،  پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز ترمیمی بل منظوری اور پنجاب لوکم ہائرنگ بل 2025  بھی پیش ہو گا۔

علاوہ ازیں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبس ٹینسز ترمیمی بل 2025  کی منظوری اور اجلاس میں ارکان اسمبلی کے  اہم نوعیت کے معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔