راولپنڈی:(دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں سود خور گروہ نے مبینہ طور پر خاتون کو زہر دیکر مار ڈالا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گروہ نے کروڑوں روپے ہتھیا لئے، زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے، مقتولہ کے موبائل فونز سے ویڈیوز اور پیغامات ہونے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔
سی پی اور نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرکے مقدمہ کی حقائق پر تفتیش کی ہدایات کی ، خاتون کی وفات کے حوالے سے شوہر کے بیان پر قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد تین افراد گرفتار کرلیا گیا،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دھوکہ دہی سے اس کی اہلیہ سے زیور لیا، بلیک میل کیا اور زیادتی بھی کی، میری اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائےگا۔



