کامونکے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار قتل کر دیا

Published On 20 November,2025 12:54 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کامونکے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کر دیا۔

ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دکاندار شیراز کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیمیوں نے مقتول دکاندار شیراز کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔