گوجرانوالہ میں چور ساڑھے 38 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لے اڑے

Published On 13 December,2025 07:40 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجوانوالہ میں چور ساڑھے 38 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لے اڑے۔

پولیس کے مطابق چوری کا یہ انوکھا واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم چوروں نے خشک میوہ جات کے گودام میں واردات ڈالی، ملزمان نے گودام سے 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 550 کلو چلغوزے چرائے۔

پولیس نے نادر خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، اندراجِ مقدمہ کے بعد تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس کی ٹیم ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔