رحیم یار خان میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 منشیات فروش ہلاک

Published On 02 December,2025 06:23 am

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی سی ڈویثرن پولیس اور تھانہ کوٹسمابہ پولیس کا مسلح منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت ذیشان عرف شانی کھوکھر اور عثمان عرف کاکا آرائیں کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں چالان اور ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔