کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل افراد نے ڈاکو کو پکڑ کر آگ لگا دی

Published On 03 December,2025 01:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری عبدالحنان کو قتل کیا،ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل افراد نے تشدد کے بعد ڈاکو کو آگ لگا دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،زخمی ڈاکو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، ایس ایچ او اور نگی ٹاؤن کو معطل کر دیا، واقعہ کا تیسرا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔