میلسی: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود خان پور کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا منشیات فروش 13 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا، ہلاک ملزم کی شناخت اللہ بخش ولد محمد بخش سکنہ سرگانہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم کے ساتھی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔



