پھولنگر سے خاتون سمیت 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

پھولنگر سے خاتون سمیت 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ایس ایچ او عظیم حفیظ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، ملزمان کی شناخت فرحان عرف ٹیٹو، ریاض اور رانی بی بی سکنہ پھولنگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلوگرام ہیروئن و آئس اور 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔