بہاولنگر: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 20 December,2025 03:48 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) ہارون آباد روڈ کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ناکہ پر تین موٹر سائیکل سوار ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی الطاف عرف نوید کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ مارا جانے والا ملزم ڈکیتی اور سنگین جرائم کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔