ملتان: (دنیا نیوز) لاہور اور اسلام آباد کے بعد این سی سی آئی اے ملتان کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں نے این سی سی آئی اے افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سمیت متعدد افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جنہوں نے سیکڑوں متاثرین سے کروڑوں روپے ہتھیائے تھے اور ریکوری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تحقیقاتی اداروں نے این سی سی آئی اے ملتان ریجن میں ہونے والی لوٹ مار اور انسانیت مظالم کے خلاف متاثرین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، افسران نے جن پرائیویٹ لوگوں کو ڈیلنگ کے لئے رکھا ہوا تھا اُن کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے کے افسران کی نقل و حرکت کو مکمل مانیٹر کیا جارہا ہے، بغیر مطلع کئے ریجن سے باہر جانے کی بھی ممانعت کردی گئی ہے، این سی سی آئی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت ملتان ریجن کے تمام افسران کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔



