کراچی: گلشن معمار اللہ بخش گوٹھ میں فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

Published On 25 December,2025 01:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) گلشن معمار اللہ بخش گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو ہے، مقتول اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے گئے، فرار ہونے میں کامیاب ہو جانے والے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔