نیو کراچی سیکٹر 11 جی کے قریب خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

Published On 02 January,2026 02:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) ریسکیو ٹیم کو نیو کراچی سیکٹر 11 جی کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو کسی اور مقام پر قتل کرکے کچرا کنڈی میں پھینکا گیا، مقتولہ کی عمر 35 سال کے آس پاس بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو تشدد کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہے، لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، مقتولہ کے فنگر پرنٹ سے شناخت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔