کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ جسموں پر بھاری چیز لگنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، مرنے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں، تاہم تاحال چاروں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاشوں کو چھپانے کے لیے ایک خشک مین ہول کا استعمال کیا گیا، لاشوں کو مین ہول میں رکھنے کے بعد ان پر کمبل ڈالے گئے اور کمبل کے اوپر بڑے پتھر رکھے گئے تاکہ انہیں نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے۔



