شہر قائد میں سسر نے ڈنڈوں کے وار کرکے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 03 January,2026 03:05 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں جھگڑے کے دوران سسر نے ڈنڈے مار کر داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام نے فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مقتول کی شناخت 32 سالہ رام جی ولد سچو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب قائم جھگیوں میں پیش آیا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول رام جی کا اس کے سسر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر سسر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ رام جی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سسر موقع سے بیٹوں سمیت فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔