کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 5 زخمیوں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کورنگی پولیس نے گلشن محمدی گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ادھر گلشن معمار پولیس کا نادرن بائی پاس کے قریب مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 10 کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
صدر پولیس نے ٹانگہ سٹینڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے، اورنگی ٹاون سیکٹر 14 سی فرحان گراونڈ کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
پولیس نے گرفتار تمام ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔



