کرائم
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ میں ملوث خطرناک گروہ کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے آن لائن ایپ کے ذریعے کاروبار کا جھانسہ دے کر شہری کو اپنے گھر بلایا، جہاں اسے حبسِ بے جا میں رکھا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز اور زینت کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری سرفراز کو ڈرا دھمکا کر چھوڑنے کے عوض اس کے بھائی نبیل سے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، نبیل بتائی گئی لوکیشن پر پہنچا تو ملزمان نے مزید رقم کا تقاضا کیا تاہم نبیل نے پہلے ہی پولیس کو اطلاع دے رکھی تھی۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور سرفراز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔