بہاولپور: لڑکی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش کا معاملہ، مقدمہ درج

بہاولپور: لڑکی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش کا معاملہ، مقدمہ درج

ایف آئی آر متن کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کرکے جلایا گیا ہے جبکہ ایک روز قبل چک 8 بی سی جھاڑیوں سے لڑکی کی لاش ملی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کے قریب عینک ، جوتا اور ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی ملی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد لاش سرد خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔