خیبر: پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار سمیت دو افراد شہید، تین زخمی

Published On 31 July,2024 06:42 am

خیبر:(دنیا نیوز)پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر گیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکڑ عالم زیب سمیت ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کیہ دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے، تاہم دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد  ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔