کرائم
خلاصہ
- شیرگڑھ: (دنیا نیوز) محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں مبینہ طور پر ذہنی مریض باپ نے ڈنڈے مار کر بیٹی کو قتل کر دیا۔
شیرگڑھ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے مقتولہ کی والدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم علی دانیال واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، تو دیکھا کہ بچی کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے، مبینہ طور پر ذہنی مریض باپ نے ڈنڈے مار کر بیٹی کو قتل کیا، مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کر لیا گیا ہے۔