کالا باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کالا باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، زخمی ملزموں کی شناخت زاہد اللہ اور البراہین کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزموں کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، متاثرہ خاندان کو پورا انصاف دلایا جائے گا۔