لاہور: شاد باغ پولیس کی کارروائی، گاڑی میں اسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم گرفتار

لاہور: شاد باغ پولیس کی کارروائی، گاڑی میں اسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم گرفتار

ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم پابندی کے باوجود سر عام ڈالے میں اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا، دوران پٹرولنگ شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 3 رائفلیں، 1 پسٹل، گولیاں میگزین سمیت آئس اور ڈانسنگ پلز برآمد کرلی۔

عاطف امیر نے مزید بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال کالے ڈالے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم امجد اکبر کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔