مالاکنڈ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

مالاکنڈ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اور علی اکبر شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بٹ خیلہ اسپتال کو لیویز اہلکاروں نے حصار میں لے لیا ہے۔