شیخوپورہ میں نامعلوم افراد سیکنڈ ایئر میتھ کے امتحانی پرچے چھین کر فرار

شیخوپورہ میں نامعلوم افراد سیکنڈ ایئر میتھ کے امتحانی پرچے  چھین کر فرار

ذرائع کے نگران پرچے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سوار بنڈل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میتھ کے امتحان میں 36 طلبہ میں سے 3 غیر حاضر تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ایجوکیشن اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔