کراچی: پولیس کا مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کا مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد فراز کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کے گرفتار ساتھیوں کی شناخت نصیر علی، محمد رمضان اور اقبال کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔