ٹھٹھہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے

ٹھٹھہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم گزشتہ رات ڈیوٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کشمور کا رہائشی تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک اور ملزم کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔