سانگھڑ: مبینہ دشمنی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

سانگھڑ: مبینہ دشمنی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو 4 گولیاں لگیں، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا زریاب خٹک کی درخواست پر محسن اور جواد نامی ملزمان کے خلاف تھانہ منگلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔