کرائم
خلاصہ
- نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ کے نواحی گاؤں شکل چانڈیو میں زرعی اراضی پر پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔
جھگڑے میں مراسی برادری کے افراد نے عبداللہ چانڈیو کو قتل کر دیا، مقتول کے ورثاء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر پولیس کے خلاف دھرنا دیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
دھرنے کے باعث کراچی کو پنجاب اور پنجاب کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔