علاقائی
خلاصہ
- ملتان: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن کی ٹریپ ریڈ کارروائی، واسا سپروائزر شعیب خان کو رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی، گرفتار واسا سپروائزر سے رشوت کی رقم 20 ہزار روپے برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق سپروائزر واسا شعیب خان کے خلاف متعلقہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔