علاقائی
خلاصہ
- ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، پی آئی اے ملازم مبشر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر جعلی عمرہ ویزا اور جعلی تصدیق و دستخط کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان کے مطابق جعلی دستاویزات کے باعث شکایت کنندہ کا خاندان سعودی عرب پہنچنے پر گرفتار ہوا، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی نے ملزم مبشر خان کو مقدمہ نمبر 141/2026 میں گرفتار کیا۔