نواب شاہ میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل

نواب شاہ میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل

فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مقتول نوجوان دادو کا رہائشی تھا جس کی شناخت میاں داد کے نام سے ہوئی ہے، ورثاء کے مطابق مقتول میاں داد نے پسند کی شادی کی تھی جس پر رشتے دار دشمن بن گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔