آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا

آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا

سبحان والدین سے جھگڑ کر برطانیہ سے پاکستان آیا تھا، جس نے اخراجات پورے کرنے کیلئے بینک سے 7 لاکھ روپے لوٹے، واردات کے بعد ملزم گھر میں آرام سے بیٹھا پب جی گیم کھیل رہا تھا۔

ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر صرف 9 منٹ میں واردات کی، پولیس نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزم کو گھر سے گرفتار کر کے پستول اور گاڑی برآمد کر لی۔