کراچی: ملزم غیرملکی کرنسی اور اہم شواہد سمیت گرفتار

کراچی: ملزم غیرملکی کرنسی اور اہم شواہد سمیت گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی کراچی کی ٹیم نے کارروائی کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس دوران ملزم کے قبضے سے ایسے موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں مبینہ ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسیاں اور پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔