خانیوال: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

خانیوال: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا اور ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام مرتضیٰ عرف مٹھو کے نام سے ہو گئی، جو کہ قتل ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ہلاک ڈاکو کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں، فرار ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔