وزارت تعلیم کا احسن اقدام: سکولوں میں ہفتے کے روز خصوصی کلاسز متعارف کرا نے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا احسن اقدام: سکولوں میں ہفتے کے روز خصوصی کلاسز متعارف کرا نے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں میں طالب علموں کی اضافی مدد کیلئے یہ اقدام قابل ستائش ہے، اس اقدام کا مقصد ایسے طلباء کو اضافی مدد فراہم کرنا ہے جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری جانب اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل سکیں اور اپنی پڑھائی میں سبقت لے سکیں، اس ضمن میں خصوصی کلاسز ہر ہفتے ہوا کریں گی، ان کلاسز میں زبان اور دیگر مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔

جن طالب علموں کو اضافی مدد کی ضرورت ہے ایسے طالب علموں کو ٹارگٹڈ مد د دی جائے گی، ان اصلاحی کلاسوں کا اصل مقصد بچوں کو ایک معاون ماحول فراہم کرنا ہے جہاں طلباء اپنی زبان اور عددی مہارتوں کو بہتر بنا سکیں اور مستقبل کی کامیابی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہر طالب علم کو وہ تعاون حاصل ہو جو اسے کامیابی کیلئے درکار ہے تاہم ان خصوصی کلاسز کیلیے ہم پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔