ملالہ یوسفزئی پر بننے والی بھارتی فلم کا پوسٹر جاری

Published On 05 Sep 2017 06:31 PM 

بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی چائلڈ ایکٹرس ریم شیخ ادا کر رہی ہیں۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بالی ووڈ میں ایک فلم بننے جا رہی ہے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ گل مکئی نامی اس فلم کا پہلا پوسٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے پرڈیوسر آنند کمار جبکہ ہدایتکاری کے فرائض امجد خان نے سرانجام دیے ہیں۔ ریم شیخ فلم گل مکئی میں ملالہ یوسفزئی کا کردار نبھائیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اوم پوری کا نام نمایاں ہے۔

ریم شیخ کا شمار بالی ووڈ کے ہونہار چائلڈ ایکٹروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد ٹلی وژن ڈراموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم گل مکئی کی شوٹنگ کے ابتدائی حصے ممبئی میں فلمائے جا چکے ہیں جبکہ شوٹنگ کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔

 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ وہ ملالہ یوسفزئی کا کردار نبھاتے ہوئے بہت نروس تھیں کیونکہ پاکستانی طالبہ عالمی حیثیت کی حامل شخصیت ہیں۔