برطانیہ میں فیشن کے رنگوں کی بہار آ گئی

Published On 18 Feb 2018 06:15 PM 

لندن: (دنیا نیوز) لندن فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنروں گیرتھ پُگ اور بربری کے ملبوسات میں الگ الگ دنیا دکھائی دی۔

لندن میں سجے سالانہ فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنروں گیرتھ پُگ اور بربری نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔

گیرتھ پُگ کے ملبوسات میں شوخ رنگ نمایاں رہے، چمڑے اور جانوروں کی فر کے نمونے خوب پسند کئے گئے۔

دوسری جانب بربری نے ریمپ پر قوسِ قزاح کے رنگ بکھیر دیئے۔ لندن فیشن ویک بیس فروری تک جاری رہے گا۔