سائنس فکشن فلموں میں پہلی بار مسلمان خاتون سپر ہیرو لانے کی تیاریاں

Last Updated On 15 May,2018 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مارویل سینیمیٹک یونیورس میں مسلمان خاتون سپر ہیرو کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، مارویل اسٹوڈیوز نے کمالہ خان پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

کمالہ خان ایک فرضی کردار ہے، جو پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے طور پر مارویل سیریز کی کہانیوں میں پہلے سے ہی شامل ہے تاہم اب اس کردار کو فلمی پردے پر لانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔اب اسی کردار کو فلمی دنیا میں متعارف کرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔کیون فیج کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا اسٹوڈیو کیپٹن مارول کو متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جسے آئندہ برس تک فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

فلم میں کمالہ خان کا کردار کون ادا کرے گا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، شائقین پریانکا چوپڑا کو کمالہ خان کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بعض شائقین کا خیال ہے کہ کمالہ کا کردار کسی کم عمر پاکستانی لڑکی کو ملنا چائیے۔