فلم ''ڈیڈ پول 2 " کا امریکی باکس آفس پر راج

Last Updated On 21 May,2018 02:48 pm

انیویارک (دنیا نیوز ) ہالی وڈ فلم ''ڈیڈ پول 2 '' کا امریکی باکس آفس پر راج جاری ہے، ایوینجرز انفینٹی وار سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ امریکا بھر سے ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کما کر ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

ایکشن، ایڈونچر، کامیڈی   ڈیڈ پول   2 امریکی باکس آفس پر چھا گئی، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

"ایوینجرز انفنٹی وار" رواں ہفتے دوسرے نمبر پر رہی۔ سپر ہیروز کی فلم نے تین کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے، رومانٹک فلم   بک کلب    نے بھی ویک اینڈ پر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سمیٹ لیے اور تیسرے نمبر پر رہی۔