عید الفطر اور عیدالاضحی پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

Last Updated On 24 May,2018 10:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔

وفاقی حکومت نے پاکستان فلم انڈسری کی بحالی کے لیے عید الفطر اور عیدالاضحی پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دی ہے۔ حکومت پاکستان نے عید پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔ عید سے دو روز قبل سے لے کر دو ہفتے تک صرف پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سال کے باقی حصوں میں‌ بھارتی فلموں کی نمائش کی آزادی ہوگی، فقط عید کے متعین دونوں میں‌ نمائش پر قدغن لگائی گئی ہے۔