لاہور: (روزنامہ دنیا) "می ٹو" مہم کا حصہ بننے والی پاکستان گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں کی وضاحت کر دی۔
گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو آن لائن تضحیک اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا گفتگو کیے جانے کے بعد جہاں میشا شفیع نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹو کردیا تھا، وہیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ایسی خبروں پر میشا شفیع کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، مگر اب گلوکارہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
What a liberating experience! Riding with these amazing women at the #WOW #WomenOnWheels rally today! Did somebody say I fled to Canada? LOL
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 13, 2018
This is Egerton Rd Lahore pic.twitter.com/k8YmaBURfY
میشا شفیع نے ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹویٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہوں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کی سڑک پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔ میشا شفیع نے "ویمن آن ویلز" میں شرکت کی اور خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔