لاہور: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظالم اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف لاہور کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔
لاہور میں پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے دوران طلبہ اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے جس کے بعد اُنہوں نے امریکن قونصلیٹ کے سامنےمظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی طرف سے امریکن قونصلیٹ کے بیرونی دروازے سے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن دروازے بند ہونے کے باعث وہ کامیاب نہ ہوسکے، اِس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔