لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان اورقومی سلامتی اداروں کوبدنام کیا، سابق وزیراعظم کا بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کاحکم جاری کرے۔