لاہور: (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں نیا اضافہ، ہیواوے کمپنی نے 3 کیمروں والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔
ہیواوے نے اپنا نیا سمارٹ فون لاہور میں ایک نمائش کے دوران پیش کیا، دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا سمارٹ فون ہیواوے پی 20 پرو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ جس کا ڈیزائن لوگوں کو متاثر کر دینے والا ہے۔ پی 20 پرو میں 128 جی بی سٹوریج، سکس جی بی ریم، 4000 ایم اے ایچ بیٹری، جبکہ آئی پی 67 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کے ذریعے بہترین فوٹوگرافی کی جا سکتی ہے۔ ہیواوے نے اس فون کے بیک پر 3 کیمرے دیے ہیں۔ اس فون کی مدد سے رات کی کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔ اس فون کا ایک کیمرہ 40 میگا پکسل آر جی بی سنسر کے ساتھ، دوسرا 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر کے ساتھ جبکہ تیسرا 8 میگا پکسل سنسر ٹیلی فونز لینز کے ساتھ ہے۔
اس فون کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ پورٹریٹ لائٹنگ کے ساتھ ہے جو کہ صارف کو اچھی سیلفی کے ساتھ اسے تھری ڈی سے سجانے میں میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ فون پاکستان میں 99 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔